قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۹۲

سورۃ الاعلیٰ، الغاشیہ

الأعلىالجزء ٣٠
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَوٰةَ الدُّنْيَا ١٦ وَالْءَاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ ١٧ إِنَّ هَٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ١٨ صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ١٩
سُورَةُ الغاشية
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ الْغَٰشِيَةِ ١ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ ٢ عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ٣ تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً ٤ تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ ٥ لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ ٦ لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ ٧ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ٨ لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ ٩ فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ١٠ لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةً ١١ فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ ١٢ فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ ١٣ وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ ١٤ وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ ١٥ وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ ١٦ أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ١٧ وَإِلَى السَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ١٨ وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ١٩ وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ٢٠ فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ ٢١ لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ ٢٢ إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ٢٣ فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ ٢٤ إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ ٢٥ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم ٢٦
۵۹۲

صفحہ ۵۹۲ کا ترجمہ

الاعلیٰ ۸۷:۱۶

مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو

الاعلیٰ ۸۷:۱۷

حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے

الاعلیٰ ۸۷:۱۸

یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے

الاعلیٰ ۸۷:۱۹

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

الغاشیہ ۸۸:۱

بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

الغاشیہ ۸۸:۲

اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

الغاشیہ ۸۸:۳

سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

الغاشیہ ۸۸:۴

دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

الغاشیہ ۸۸:۵

ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

الغاشیہ ۸۸:۶

اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

الغاشیہ ۸۸:۷

جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

الغاشیہ ۸۸:۸

اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

الغاشیہ ۸۸:۹

اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل

الغاشیہ ۸۸:۱۰

بہشت بریں میں

الغاشیہ ۸۸:۱۱

وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

الغاشیہ ۸۸:۱۲

اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

الغاشیہ ۸۸:۱۳

وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

الغاشیہ ۸۸:۱۴

اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

الغاشیہ ۸۸:۱۵

اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

الغاشیہ ۸۸:۱۶

اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

الغاشیہ ۸۸:۱۷

یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں

الغاشیہ ۸۸:۱۸

اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

الغاشیہ ۸۸:۱۹

اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

الغاشیہ ۸۸:۲۰

اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

الغاشیہ ۸۸:۲۱

تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

الغاشیہ ۸۸:۲۲

تم ان پر داروغہ نہیں ہو

الغاشیہ ۸۸:۲۳

ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

الغاشیہ ۸۸:۲۴

تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

الغاشیہ ۸۸:۲۵

بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

الغاشیہ ۸۸:۲۶

پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ