سُورَةُ القلم
سورۃ القلم
Surah Qalam
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم
- ۲ کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو
- ۳ اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے
- ۴ اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں
- ۵ سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے
- ۶ کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے
- ۷ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور…
- ۸ تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا
- ۹ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں
- ۱۰ اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات…
- ۱۱ طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا
- ۱۲ مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار
- ۱۳ سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے
- ۱۴ اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے
- ۱۵ جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے…
- ۱۶ ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے
- ۱۷ ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش…
- ۱۸ اور انشاء الله نہ کہا
- ۱۹ سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس…
- ۲۰ تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی
- ۲۱ جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے
- ۲۲ اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو
- ۲۳ تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
- ۲۴ آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے
- ۲۵ اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں
- ۲۶ جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں
- ۲۷ نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں
- ۲۸ ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا…
- ۲۹ (تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے
- ۳۰ پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے
- ۳۱ کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے
- ۳۲ امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے…
- ۳۳ (دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش!…
- ۳۴ پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں
- ۳۵ کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟
- ۳۶ تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟
- ۳۷ کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو
- ۳۸ کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی
- ۳۹ یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں…
- ۴۰ ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟
- ۴۱ کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے…
- ۴۲ جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں…
- ۴۳ ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے…
- ۴۴ تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ…
- ۴۵ اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے
- ۴۶ کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا…
- ۴۷ یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں
- ۴۸ تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے)…
- ۴۹ اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال…
- ۵۰ پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا
- ۵۱ اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو…
- ۵۲ اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے